اردو کے نامور شاعر اور ادیب صہبا لکھنوی کی آج چوبیسویں برسی منائی گئی۔
صہبا لکھنوی کا اصل نام سید شرافت علی تھا وہ پچیس دسمبر1919 کو ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی اور1951 میں افکار میگزین کا آغاز کیا جو57 سال تک مسلسل شائع ہوتا رہا۔
صہبا لکھنوی کے شعری مجموعے ماہ پارے اور زیر آسمان کے ناموں سے شائع ہوئے، جب کہ ان کی نثری تصانیف میں میرے خوابوں کی سرزمین، اقبال اور بھوپال، مجاز ایک آہنگ، ارمغان مجنوں، رئیس امروہوی ، فن وشخصیت اور منٹو ایک کتاب شامل ہیں۔
وہ آج کے دن 2002 میں کراچی میں انتقال کر گئے ۔