Saturday, 18 April 2026, 04:47:34 am
 
معروف قوال غلام فرید صابری کی بتیسویں برسی
April 05, 2026

معروف قوال غلام فرید صابری کی آج بتیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول صابری کے ہمراہ صابری برادران کے نام سے مشہور تھے اور انہوں نے قوالی کے شعبے میں بہت شہرت حاصل کی۔

میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا، بھر دو جھولی میری یا محمد اور تاجدار حرم ان کی مشہور ترین قوالیوں میں شامل ہیں۔

وہ انیس سو چورانوے میں آج کے دن کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔