معروف اداکار محمد علی کی آج 20ویں برسی منائی گئی۔
وہ19 اپریل 1931 کو رام پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے بطور براڈکاسٹر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
محمد علی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962 میں کیا اور پاکستان کے ممتاز ترین اداکارکے طور پر ابھرے انہوں نے متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔
مختلف کردار بخوبی نبھاتے ہوئے محمد علی نے ایک شاندار فنی سفر طے کیااور دس نگار ایوارڈز حاصل کئے۔
انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
محمد علی آج کے دن 2006 میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔