معروف موسیقار نثار بزمی کی آج انیسویں برسی منائی گئی۔
وہ انیس سوچوبیس میں ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلمی سفر کے آغاز پر اپنے نام کے ساتھ بزمی کا اضافہ کیا۔
انہوں نے انیس سوانتالیس میں آل انڈیا ریڈیو میں ایک آرٹسٹ کے طور پر کام شروع کیا اور ان ک اترتیب دیا ہوا پہلا نغمہ بمبئی ریڈیو سے انیس سوچوالیس میں نشرہوا۔
ان کی پہلی فلم جمنا پار انیس سو چھیالیس میں سینما گھروں کی زینت بنی جس کے باعث وہ جلد ہی صف اول کے موسیقار بن گئے۔
نثاربزمی نے چالیس سے زائد بھارتی اور ساٹھ سے زائد پاکستانی فلموں کیلئے گانے ترتیب دیئے۔
نثار بزمی آج کے روزدوہزارسات میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔