ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی معروف فنکارہ اور براڈ کاسٹر کنول نصیر کی پانچویں برسی آج منائی گئی۔
وہ ریڈیوکی معروف شخصیت موہنی حمید المعروف آپا شمیم کی صاحبزادی تھیں۔
کنول نصیر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ پچاس سال منسلک رہیں۔
وہ پہلی خاتون اینکر، نیوزکاسٹر اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون انائونسر تھیں۔
انہیں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی اور متعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا۔
کنول نصیر 25 مارچ 2021 میں انتقال کرگئی تھیں۔