Saturday, 18 April 2026, 04:48:57 am
 
معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی 19ویں برسی
April 08, 2026

معروف کلاسیکی اور نیم کلاسیکی گلوکار اسد امانت علی خان کی 19ویں برسی آج منائی گئی۔

اسد امانت علی خان 1955ء میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق موسیقی کے معروف پٹیالہ گھرانے سے تھا ۔وہ نامورگلوکار استاد امانت علی خان کے صاحبزادے تھے۔

ان کے مشہور گانوں میں ''کل چودھویں کی را ت تھی، آنکھیں غزل ہیں آپ کی، گھر واپس جب آؤگے تم اور''عمراں لنگھیاں پباں بھار'' شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے انہیں 2007ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

اسد امانت علی خان 2007ء میں آج کے روز لندن میں انتقال کرگئے تھے اور لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔