لوک گلوکار شوکت علی کی آج پانچویں برسی منائی گئی۔
شوکت علی 3 مئی 1944 کو ضلع گجرات کے شہر ملکوال میں ایک فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے۔
وہ صوفی کلام کو بھرپور انداز اور وسیع سروں کے ساتھ گانے کے لیے مشہور تھے۔
شوکت علی کو 1990 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
انہیں وائس آف پنجاب اورپرائیڈ آف پنجاب سمیت دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
وہ آج کے روز 2021 میں لاہور میں وفات پا گئے تھے۔