Saturday, 18 April 2026, 06:14:22 am
 
اردو شاعر عشرت رحمانی کی 34 ویں برسی
March 20, 2026

اردو کے معروف شاعر اور براڈ کاسٹر عشرت رحمانی کی آج 34 ویں برسی منائی گئی۔

عشرت رحمانی جن کا اصل نام امتیاز علی خان تھا۔ 16 اپریل انیس سو دس کو رام پور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔

انہوں نے ایک سو سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں سے زیادہ تر تاریخی اور سوانحی موضوعات پر ہیں۔

عشرت رحمانی 1992ء میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔