Friday, 26 April 2024, 08:44:49 pm
قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا:وزیر تعلیم گلگت بلتستان
January 02, 2023

وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ہنزہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے سرکاری دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

راجہ اعظم خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو رواں سال جون کے آخر تک مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے سکولوں کا معائنہ کیا، سکول مینجمنٹ کمیٹیوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔