Saturday, 18 April 2026, 06:18:57 am
 

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے پراظہار تشویش
April 02, 2026

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور حق خودارادیت کیلئے ان کی جدوجہد کو نقصان پہنچانا ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہا کہ مودی کی زیر قیادت حکومت خطے کے آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی حکومت کی طرف سے غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری، حریت رہنماؤں کی غیر قانونی نظربندی اور دیگر اقدامات کی بھی مذمت کی۔