بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں پانچ اگست دو ہزار انیس سے اب تک بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت نے پانچ اگست دوہزار انیس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا جس نے علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
ادھر بھارتی فوج نے سری نگر شہر سمیت مختلف علاقوں سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوج نے ان گرفتاریوں کا جواز پیش کرتے ہوئے انہیں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے سابق کارکن قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ گزشتہ 16 سالوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔