بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے علاقے میں بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی پر قابض انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک بیان میں موجودہ صدر رمن بھلا نے بے روزگاری کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بھرتی کے عمل میں تاخیر، خالی سرکاری آسامیوں، اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی کمی کی وجہ سے ملازمتیں تلاش کرنے کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
انہوں نے اشیائے ضروریہ، ایل پی جی، بجلی اور ایندھن کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے ساتھ مہنگائی کے بگڑتے ہوئے منظرنامے کی نشاندہی کی، جس سے گھریلو آمدنی متاثر ہورہی ہے۔
کانگریس کے رہنما نے آبپاشی، کم از کم امدادی قیمتوں اور کولڈ اسٹوریج کی ناکافی سہولیات کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کسانوں اور باغبانوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔