Saturday, 18 April 2026, 04:52:36 am
 

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا غیرقانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار
April 05, 2026

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے سنگین مظالم کا فوری نوٹس لیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ضمیر کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر میں ایک بیان میں مسلسل قبضے، جبر اور غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہندتوا کے زیر تسلط بی جے پی حکومت اپنا انتہا پسند ایجنڈا مسلط کرنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی سازشیں کررہی ہے ۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔