کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک خصوصی پیغام میں پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ضلع کولگام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں نوجوانوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور آواز اٹھانے والے کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔