Saturday, 18 April 2026, 04:52:36 am
 

مزید خبریں

 
عالمی برادری ، بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا نوٹس لے، حریت کانفرنس
April 15, 2026

 فائل فوٹو

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرنے کا نوٹس لے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلح افواج کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ظالمانہ قوانین کے تحت روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت، گرفتاریاں، تشدد، املاک پر قبضے، خواتین کی بے حرمتی اور دیگر گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

عبدالرشید منہاس نے کہا کہ اپنے جرائم کو چھپانے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش میں، بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنی نئی طے شدہ مردم شماری اور حد بندی کے ذریعے کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی ترک کرے اور معصوم کشمیریوں پر جاری مظالم پربھارت کا احتساب کرے۔