Saturday, 18 April 2026, 06:16:07 am
 
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا
April 04, 2026

فائل فوٹو

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں ، آندھی کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں مزید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے انتباہ کیا ہے کہ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز،گاڑی احتیاط سے چلانے اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں۔

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔