Saturday, 18 April 2026, 04:45:25 am
 
آج ملک میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے
April 07, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

مری پانچ ڈگری سنٹی گریڈ

لاہور بیس

کراچی چھبیس

پشاور سترہ

کوئٹہ نو

گلگت دس

اور مظفر آباد بارہ ڈگری سنٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں، پلوامہ ،اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے اوربعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ Leh میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت؛ سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں سات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، Leh صفر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔