محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں ہلکی بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سولہ
کراچی چوبیس
پشاور تیرہ
کوئٹہ سات
گلگت اورمظفرآباد بارہ
اور مری چار ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش کی توقع ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر اور اننت ناگ چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ، لیہہ منفی چار، پلوامہ اور بارہ مولہ تین اور شوپیاں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔