Saturday, 18 April 2026, 04:47:17 am
 
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے
April 13, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور بیس

، کراچی چھبیس

پشاور سترہ

کوئٹہ اور گلگت گیارہ

اور مری سات ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، بارہ مولہ، اننت ناگ ، شوپیاں اورLEH میں مطلعجزوی طور پر ابر آلود جبکہ جموں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں سات ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور بارہ مولہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ اور LEH صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔