محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دوپہر اور شام کے اوقات کے دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور گلگت 10 ڈگری سنٹی گریڈ، لاہور 17، کراچی 23، پشاور13، کوئٹہ 8، مری 5 اور مظفرآباد میں 12 ڈگری سنٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں ،لہہ، پلوامہ ،اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت؛ سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں 4، جموں پندرہ، لہہ منفی 2، پلوامہ اور بارہ مولہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ۔