Saturday, 18 April 2026, 04:47:17 am
 
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے
April 14, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اکیس

 کراچی چھبیس

پشاور اٹھارہ

کوئٹہ تیرہ

گلگت اور مری آٹھ

اور مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں،LEH ، پلوامہ، بارہ مولہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر اور شوپیاں میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ،جموں سترہ،LEH صفر، پلوامہ، بارہ مولہ اور اننت ناگ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ۔