محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور کوئٹہ 11، لاہور 18، کراچی 23، پشاور 15، گلگت اور مظفرآباد 9 جبکہ مری میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں،LEH، پلوامہ ،اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت؛ سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں 10 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 21، LEH صفر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ۔