محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں مطلع ابرآلود اورموسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اورپشاور تیرہ ڈگری سنٹی گریڈ
لاہور پندرہ
کراچی چوبیس
کوئٹہ پانچ
گلگت اور مظفرآباد بارہ
اورمری چار ڈگری سنٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں ،پلوامہ ،اننت ناگ، شوپیاں ، بارہ مولہ اورLEH میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت؛ سرینگر آٹھ، جموں چودہ، LEH منفی ایک، پلوامہ اور اننت ناگ سات ، شوپیاں اور بارہ مولہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔