Saturday, 18 April 2026, 06:15:26 am
 
ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
April 04, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سنٹی گریڈ، لاہور سترہ، کراچی اکیس، پشاور پندرہ، کوئٹہ پانچ، گلگت دس اور مری چھ ڈگری سنٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں اور LEH میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت؛ سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں سات، جموں سترہ، LEH صفر، پلوامہ اور بارہ مولہ چھ ڈگری سنٹی گریڈ۔