Sunday, 26 May 2024, 05:35:20 pm
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا نوجوانوں کیلئے ایڈوانس ڈیٹا،سائبر سکیورٹی کورسز متعارف کرانے پر زور
May 10, 2023

وزیراعظم کے عوامی رابطے اورڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے لئے معاون خصوصی فہدہارون نے عالمی افرادی قوت کاحصہ بننے کی خاطر پاکستانی نوجوانوں کے لئے بزنس انٹیلی جنس، ایڈوانس ڈیٹا Analytics اور سائبرسیکیورٹی کے کورسزمتعارف کرانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ڈیجیٹل سکلز گیپ اورایمپاورنگ دی ورک فورس گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ کے پاکستان میں اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی انفرادی قوت میں ڈیجیٹل سکلز کے بہت زیادہ فرق کی وجہ سے نوجوانوں میں سکلزڈویلپمنٹ اور تربیت کے لئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں بزنس انٹیلی جنس، ایڈوانس ڈیٹا Analytics اور سائبرسیکیورٹی کے تین کورسوں کے اجرا پر گوگل کے عزم کااعتراف کیا۔