افغان طالبان رجیم کی جانب سے جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی نے پڑوسی ممالک کی سماجی اورمعاشی سلامتی کوداؤ پر لگا دیا ہے۔
کرغزستان کے معروف جریدہ"دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا"کے مطابق بڑھتی دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے باعث علاقائی سکیورٹی کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاجک سکیورٹی اہلکاروں نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پار کرنیوالے2 افغان منشیات سمگلرز کو ہلاک کردیا ۔تاجک سکیورٹی حکام نے افغان منشیات سمگلروں سے25 کلومنشیات بھی برآمد کی ۔
جریدے نے لکھا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک نے افغانستان کی غیرمستحکم عسکری،سیاسی اور معاشی صورتحال کو پہلے ہی خطے کیلئے تشویشناک قرار دیا ہے۔