ترکیئے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ تنازعہ کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے انطالیہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف نکات پر اختلافات بدستور قائم ہیں اور بات چیت اِس وقت نازک مرحلے میں ہے۔
حاقان فیدان نے کہا ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی منگل کو ختم ہورہی ہے اور فریقین کو دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اِس میں توسیع پر غور کرنا چاہئے۔