Sunday, 19 April 2026, 03:25:00 pm
 
معروف ادیب سید امتیازعلی تاج کی برسی آج منائی جا رہی ہے
April 19, 2026

اردو کے معروف ادیب سید امتیازعلی تاج کی 56 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ تیرہ اکتوبر 1900ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان پر روزانہ فیچر’’ پاکستان ہمارا ہے ‘‘ کی میزبانی کی اور کئی سالوں تک ریڈیو سے مشہور پروگرام کئے۔

امتیازعلی تاج نے مختصر کہانیاں ، ناول ، ریڈیو ڈرامے اور فلموں کے لئے کہانیاں بھی تحریر کیں۔

امتیازعلی تاج کو 1970ء میں آج کے روز لاہور میں قتل کر دیا گیا۔