Friday, 26 April 2024, 06:47:03 pm
سی ڈبلیو ڈی پی کی 16 ارب95 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
February 23, 2023

گلگت بلتستان کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے سولہ ارب پچانوے کروڑ روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

 ان منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید کے زیر صدارت ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

 ان منصوبوں میں شمسی توانائی، سیوریج کا نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات شامل ہیں۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔