Friday, 19 April 2024, 06:50:39 pm
ہیومن رائٹس واچ کا یوکرین میں روسی افواج کے خلاف ممنوعہ بارودی سرنگیں استعمال کرنے کا الزام
February 01, 2023

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی افواج کے خلاف ممنوعہ بارودی سرنگیں استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اِن بارودی سرنگوں کے نتیجے میں تقریباً 50 شہری زخمی ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم ممنوعہ سرنگوں کے معاہدے کی پابندی کر رہے ہیں تاہم جنگ کے خاتمے تک استعمال ہونے والے جنگی ہتھیاروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔