Monday, 26 February 2024, 12:23:21 pm
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ فائنل آج پاکستان اور فلسطین کے درمیان کھیلا جائے گا
February 01, 2023

ویسٹ ایشیا BASE بال کپ کا فائنل آج اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سے پہلے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں فلسطین نے بنگلہ دیش کو چودہ۔تین جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سولہ ۔ ایک سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج دن ایک بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے تائیوان میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو بیس بال ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کیلئے ایک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔