Sunday, 19 May 2024, 02:32:09 am
وزیر ریلوے کا ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن کا نام بابا گرونانک ریلوے سٹیشن رکھنے کا اعلان
September 01, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن کا نام تبدیل کرتے ہوئے سکھوں کے بانی رہنما کے نام پر بابا گورو نانک ریلوے سٹیشن رکھنے کا اعلان کیا۔

 لاہور میں ریلوے کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ اعلان آج (اتوار) ننکانہ صاحب کے اپنے دورے کے دوران کیا۔

(این این آر، وہاج بشیر)