Saturday, 27 July 2024, 09:02:32 am
غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی سربراہی اجلاس
May 16, 2024

غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج بحرین میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اجلا س میں عرب دنیا کے رہنما اکٹھے ہونگے اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ اجلاس بحرین اعلامیہ کے لئے عرب لیگ کے رہنمائوں کی جانب سے متفقہ طور پر طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد امن کانفرنس کے ذریعے فلسطین اسرائیل تنازعے کا حل تلاش کرنا ہے۔