Saturday, 27 July 2024, 05:03:56 am
سلوواکیہ کے وزیراعظم پر فائرنگ،شدید زخمی
May 16, 2024

سلوواکیہ کے وزیراعظم ROBERT FICO کو سیاسی مخالفت کے نتیجے میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ FICO پر ایک مسلح شخص نے پانچ بار گولی چلائی۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم HANDLOVA کے علاقے میں ایک حکومتی اجلاس سے فارغ ہوئے تھے۔ وزیراعظم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد میں انہیں علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے BANSKA BYSTRICA شہر منتقل کر دیا گیا۔