امریکہ کے معروف روزنامہ وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے حالیہ دنوں میں مسلم مخالف بیانات کی مہم تیز کردی ہے ۔اس نے ویڈیو جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ مسلمان دوسرے علاقوں سے آنے والے حملہ آور ہیں جنہوں نے ہندو مندروں پرحملہ کیا اور ہندئو خواتین سے زیوارت چھینے۔وزیراعظم نریندرمودی جو تیسری مرتبہ اپنے عہدے کے حصول کیلئے مہم چلارہے ہیں مسلمانوں کو دوسرے علاقوںسے آئے حملہ آور قراردیا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کو مسلمانوں کیلئے خطرناک ملک قراردیا ہے۔