Friday, 29 March 2024, 09:49:51 am
جرمنی کی یوکرین کو لیپرڈ۔ ون ٹینک دینے کی منظوری
February 03, 2023

جرمنی نے یوکرین کو لیپرڈ۔ ون ٹینک دینے کی منظوری دی ہے اور ان ٹینکوں کی مرمت کے بعد ان کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

جرمنی کے ایک اخبار کی خبر کے مطابق یوکرین لیپرڈ ۔ون ٹینکوں کی فراہمی صنعتی ذخیرے سے کی جائے گی۔دوسری جانب آج اس وقت پور ے یوکرین میں فضائی حملے سے خبردار کرنے والے سائرن بجتے رہے جب روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے او ر یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت پر تبادلہ خیال کرنے کے سلسلے میں یورپی یونین کے رہنما دارالحکومت کیف میں موجود تھے۔