امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے چار عسکریت پسندوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
اِس فہرست میں ٹی ٹی پی کا نائب امیر قاری امجد بھی شامل ہے جو صوبہ خیبر پختونخوا میں کارروائیوں اور جنگجوئوں کا نگران ہے۔فہرست میں شامل دوسرے دہشت گردوں میں القاعدہ کے سینئر ارکان اسامہ محمود، عاطف یحییٰ غوری اور محمد معروف شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے واشنگٹن میں ایک بیان میں امریکہ کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ کر سکیں۔