Sunday, 05 February 2023, 01:22:01 pm
کریملن نے کہا کہ صدرپیوٹن یوکرین تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پرتیارہیں
December 03, 2022

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازع کے ممکنہ حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں ۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر پیوٹن مذاکرات کرنے اورتنازع کے سفارتی حل کیلئے تیار ہیں تاہم روس یوکرین سے اپنی فوجیں نہیں نکالے گا ۔اس سے پہلے امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا تھاکہ اگر روسی قیادت تنازع ختم کرناچاہتی ہے تو وہ ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔