وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ٹرانسجینڈر بچوں کیلئے ڈویژن کی سطح پر سکول قائم کئے جائیں گے۔
آج لاہور میں سکول سطح تعلیم میں اصلاحات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ایک معیاری میٹر کولیشن امتحانی بورڈ اور پنجاب سکول معائنہ کار کا قیام عمل میں لایا جائے۔
وزیراعلی نے سرکاری سکولوں میں اخلاقی تعلیم کے فروغ کیلئے پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کے ایک سرکاری سکول میں خصوصی افراد کیلئے تعلیمی مرکز ضرور موجود ہونا چاہیے۔