نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرخارجہ JEYHVN BAYRAMOV سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران انہوں نے تجارت ، رابطے اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
انہوں نے خاص طورپر سیاسی سطح پر بات چیت اور روابط کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا ۔