Thursday, 18 April 2024, 11:29:36 am
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا
June 05, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور چھبیسپشاور بائیسکراچی انتیس کوئٹہ بیسگلگت چودہمری سولہاورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میںسرینگر اننت ناگ، شوپیاں ، بارہ مولہ ، لہیہ اور پلوامہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت، سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموںچوبیس، Leh تین، شوپیا ں دس اور بارہ مولہ میںتیرہ ڈگری سینٹی گریڈ