Thursday, 30 May 2024, 03:01:26 pm
پاک فوج کا آزاد کشمیر میں ''لیپہ کھیلے گا'' کے نام سے ایونٹ کا انعقاد
April 08, 2024

پاک فوج نے آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں'' لیپہ کھیلے گا '' کے نام سے ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور وادی کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔

ایونٹ کے دوران کرکٹ، والی بال، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یہ مقابلے بدھ تک جاری رہیں گے۔