Sunday, 19 May 2024, 12:35:01 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس کو شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
May 11, 2023

پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے فرائض کی ادائیگی پر پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے آج صبح لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی لگن، تندہی عزم اور حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ وہ عدم برداشت کی پالیسی کے تحت شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔