Friday, 21 June 2024, 09:38:16 pm
پنجاب کی نگران حکومت نے رمضان پیکیج کے لئے ترپین ارب روپے کی منظوری دے دی
March 14, 2023

 پنجاب کی نگران حکومت نے رمضان پیکیج کے لئے ترپین ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

 نگران صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے ایک بیان میں کہا کہ ساٹھ ہزار سے کم آمدنی والے خاندانوں کو آٹے کے مفت تھیلے  فراہم کئے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندان مفت آٹا سکیم سے مستفید ہونگے۔

 انہوں نے کہا کہ مفت آٹا پچیس شعبان سے پچیس رمضان تک فراہم کیا جائے گا۔