Friday, 19 April 2024, 01:51:25 am
عالمی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے: روس
March 18, 2023

روس نے کہا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ عدالت کی طرف سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اور دیگر ریاستیں بھی مذکورہ عدالت کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتیں۔ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور روس کے حقوق اطفال کی کمشنر ماریہ Lvova Belova کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق عدالت توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوچکی ہے اورعالمی انصاف کے لئے اپنے آپ کو حقیقی خود مختار ادارہ ثابت نہیں کرسکی۔