Wednesday, 01 May 2024, 09:16:42 pm
عالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں اشیائےخورونوش کی بلاتعطل فراہمی پرزور
April 18, 2024

عالمی ادارہ خوراک نے کہا کہ رواں ہفتے تقریباً اسی ہزار فلسطینیوں کے لئے خوراک اور آٹے سے لدے تین امدادی قافلے بیت ہنون سے شمالی غزہ میں داخل ہوئے۔

عالمی خوراک پروگرام کے مطابق رواں ماہ میں اب تک اشیائے خورونوش سے لدے 392ٹرک محصور علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔

ادارے کے مطابق قحط سالی سے نجات کا واحد حل خوراک کی باقاعدہ اور مسلسل رسائی اور جنگ بندی ہے۔