Saturday, 27 April 2024, 09:31:21 am
گورنر سندھ کا نوجوانوں پر اہداف کے حصول کیلئےسخت محنت پر زور
September 18, 2021

File photo

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اہداف کے حصول کیلئے پختہ عزم کے ساتھ سخت محنت کریں۔کراچی میں آج ایک نجی یونیورسٹی کے چھٹے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ اس جامع سے فارغ التحصیل طلباء ملک کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کریںگے۔اس موقع پر گورنر نے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اورپوزیشن حاصل کرنے والوں طلباء کو تمغے دئیے ۔