Thursday, 28 March 2024, 09:55:28 pm
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بحیرہ اسود کے راستے یوکرین سے اناج کی برآمدات کی مدت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی
March 19, 2023

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بحیرہ اسود کے راستے یوکرین سے اناج کی برآمدات کی مدت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس بات کا اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ اس اقدام کے تحت گندم، کھاد اور دیگر اشیائے خوردونوش یوکرین کی بندرگاہوں سے دوسرے ملکوں کو برآمد کی جاسکیںگی۔ادھر یوکرین کے نائب وزیراعظم Oleksandar Kubrakov نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برآمدات کی سہولت میں چار ماہ کیلئے توسیع کی گئی ہے۔تاہم روسی وزارت خارجہ کی ترجمان Maria Zakharova نے کہا کہ روس نے اس سلسلے میں صرف دو ماہ کیلئے مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔