Saturday, 27 July 2024, 08:35:40 am
مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے عالمی برادری سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، چین
February 20, 2024

چین نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے فوری حل اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شہریوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفاء میں فوری طورپر فوجی کارروائی بند کرے۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عالمی برادری کا مکمل اتفاق ہے۔