Saturday, 27 April 2024, 04:55:56 am
چینی صدر 2روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے
March 20, 2023

چین کے صدر شی جن پنگ آج ماسکو پہنچے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یوکرین کا تنازعہ شروع ہونے کے بعد یہ ان کا روس کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔چینی صدر نے ماسکو کے ہوائی اڈے پر کہا مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ نتیجہ خیر ثابت ہوگا اور اس سے چین اور روس کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم انداز میں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نازک صورتحال اور تبدیلیوں کی اس دنیا میں چین روس کے ساتھ ملکر بین الاقوامی نظام کے تحفظ کیلئے کوششیں کریگا جن میں اقوام متحدہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔